FIR Filed Against ShahRukh Khan For T & S Magazine

·

FIR Filed Against ShahRukh Khan

ممبئی بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کیخلاف ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن نے توہین رسالت کے الزام انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقامی مسلمان وکیل خالد بابو قریشی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ شاہ رُخ خان نے ایک بھارتی میگزین ’’ٹائم اینڈ سٹائل‘‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں نبی آخر الزماںؐ سے متعلق توہین آمیز ریمارکس دئیے انکی غیرمہذبانہ گفتگو سے بھارتی مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں اس لئے انکے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ باندرہ پولیس سٹیشن کے انسپکٹر پرکاش جارج نے شاہ رُخ خان کیخلاف مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ممبئی کے مسلمانوں کی غیرسیاسی تنظیم ممبئی امن کمیٹی نے متنازعہ اور قابل اعتراض انٹرویو دینے پر شاہ رُخ خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مرنے کے بعد امن کمیٹی شاہ رُخ خان کی تدفین بھی مہاراشٹر میں کرنے نہیں دے گی۔ واضح رہے شاہ رُخ خان جو فلم ’’مائی نیم از خان‘‘ کی شوٹنگ کے لئے نیویارک میں ہیں کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اداکار شاہ رُخ خان کا بیان غلط انداز میں شائع کیا گیا ہے۔ تاریخ کی کوئی شخصیت شاہ رُخ خان کیلئے نبی کریمؐ سے زیادہ اہم نہیں‘ بحیثیت مسلمان اسلام کے عقائد پر یقین انکا ایجنڈا ہے۔

Email Subscriptions

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Blog Archive

Feed Count